بجلی کے خرچے سے بچنے کے لیے ایل ای ڈی بلب لگانے والوں کے لیے انتہائی تشویشناک خبر آگئی ،سائنسدانوں نے خبردار کردیا

ایک طرف موبائل فونز، ٹیبلٹس اور دیگر ایسی ڈیوائسز کا استعمال اور دوسری طرف لوگ بجلی کے بل میں بچت کے لیے دھڑا دھڑ ایل ای ڈی بلب لگوا رہے ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے ان ڈیوائسز کی سکرینوں اور ایل ای ڈی بلبوں سے نکلنے والی نیلی روشنی کا ایسا خوفناک نقصان بتا دیا ہے کہ سن کر ہی لوگ پریشان ہو جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق برطانیہ کی یونیورسٹی آف

ایکسیٹر کے سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ ’’موبائل فون اور دیگر ایسی ڈیوائسزکی سکرینوں اور ایل ای ڈی لائٹس کی نیلی روشنی انسانوں میں کینسر کا باعث بنتی ہے اور مردوں میں پراسٹیٹ کینسر اور خواتین میں چھاتی کے کینسر کے امکانات کو دو گنا زیادہ کر دیتی ہیں۔

اس تحقیق میں سائنسدانوں نے برطانیہ کے مختلف علاقوں میں 4ہزار سے زائد افراد پر تجربات کیے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ الیجینڈسانشیز کا کہنا تھا کہ ’’مختلف قسم کی ڈیوائسز ہوں یا ایل ای ڈی

بلب، آج ہمارے چاروں طرف نیلی روشنی پھیلی ہوئی ہے اور اس سے بچنا ہمارے لیے انتہائی مشکل ہو چکا ہے لیکن یہ ہمارے لیے انتہائی خطرناک بھی ہیں۔ دیگر رنگوں کی روشنیاں انسانوں میں کینسر کے حوالے سے کوئی اثرات نہیں رکھتیں لیکن نیلے رنگ کی روشنی اس میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے اور ہمیں کینسر میں مبتلا کرنے کا باعث بنتی ہے۔‘‘

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.