بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے یا نہیں؟حکومت نے بڑا اعلان کردیا

وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کردیاہے ، وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ ای سی سی کے اجلاس میں کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جارہا ، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ ای سی سی کے اجلاس میں کیاگیا ہے ،اس فیصلے کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں رد و بدل آڈیٹر جنرل کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کی اثاثوں کی نیلامی کا بڑا فیصلہ آیا ہے،

حکومت وہی کرے گی جو چوروں کے ساتھ کیا جاتا ہے،یہ عوام کا پیسہ تھا انہیں کو واپس لوٹایا جائے گا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نان فائلرز کو جائیداد اور گاڑیوں کی سہولت بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے ہیں جب کہ نان فائلرز کے خلاف ایف بی آر نے کارروائی شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کہا جارہا تھا کہ حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کرنے جارہی ہے جس کی آج وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے تردید کردی ہے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.