مصیبت ٹل گئی، اسد عمر نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پھرموخر کردی۔ وصولیوں کاعمل بہترہونے تک بجلی کی قیمت نہیں بڑھانے دوں گا۔بجلی کے واجبات کی وصولی کاعمل بہتربنانے کی ضرورت ہے۔ وزیرخزانہ اسدعمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں دو نکاتی ایجنڈے پر غور کیا کیا۔اسدعمر نے کہا کہ ایک ماہ سے وصولیوں کاعمل بہتربنانے کاکہہ رہے ہیں،نتائج نہیں مل رہے۔ نیپراکی سفارش من وعن تسلیم نہیں کریں گے۔بجلی کی قیمتوں میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کریں گے۔بدھ کواقتصادی رابطہ کمیٹی کاخصوصی اجلاس بلایاگیا ہے جس میں بجلی واجبات کی وصولیوں کامعاملہ زیرغورآئےگا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.