” یا اللہ خیر ” حکومت نے بجلی کی قیمت میں کتنا اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ؟ کمزور دل افراد دل تھام کر پڑھیں

وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 75 پیسے کے اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نیپرا کی جانب سے وفاقی حکومت کو بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 82 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی تھی تاہم وزارت خزانہ نے یہ سفارش ماننے سے انکار کردیا اور عوام کو ریلیف دینے کا اصولی فیصلہ کیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ اب بجلی کی قیمتوں

میں 3 روپے 82 پیسے کا اضافہ نہیں کیا جائے گا بلکہ عوام کو صرف 3 روپے 75 پیسے کا جھٹکا دیا جائے گا۔ بجلی کی قیمتیں بڑھانے کا حتمی فیصلہ وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میںحالیہ اضافے سے حکومت صارفین سے 400 ارب روپے ماہانہ اضافی وصول کرے گی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.