عوام کے لئے خوشخبری ، بجلی سستی کردی گئی

نیپرانے بجلی نرخوں میں 4 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی،بجلی مارچ کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ،فیصلے سے صارفین کو

28 کروڑکا فائدہ پہنچے گا۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا میں مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے سماعت ہوئی، نیپراکو بریفنگ کے دوران بتایا کہ مارچ میں 7 ارب 62کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی، مارچ میں بجلی پیداوار پر لاگت 38ارب روپے رہی،فرنس آئل سے ایک فیصد سے بھی کم بجلی پیدا ہوئی، کوئلے سے14 فیصد،گیس سے24 ،درآمدی ایل این جی سے23فیصد بجلی پیداکی گئی،دوران بریفنگ کہا گیا کہ مارچ میں فی یونٹ بجلی پر فیول لاگت کا تخمینہ 5 روپے تھا،تخمینے کے مقابلے میں مارچ میں فی یونٹ بجلی پرفیول 5روپے16پیسے رہی،سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ بجلی 16 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔

نیپرا نے بجلی نرخوں میں 4 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی،بجلی مارچ کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ،نیپراکا کہنا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے صارفین کو 28کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.