پاکستان کی سیاست میں بھونچال : آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی نیب عدالت میں پیشی ، نیب کی قیدیوں والی گاڑی بھی عدالت کے دروازے پر پہنچ گئی ، کیا بڑا ہونے والا ہے ؟ جانیے
نیب کورٹ میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی پیشی کے دوران قیدیوں والی گاڑی منگوا لی گئی ہے جس کو نیب کورٹ کے باہر کھڑا کر دیا گیا ہے جس سے یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ے کہ کہیں نیب کورٹ کی پہلی ہی پیشی
پر پیپلز پارٹی کے چیئر مین اور شریک چیئرمین دونوں کو ہی گرفتار نہ کر لیا جائے ، واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری منی لانڈرنگ کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوگئے۔نیب نے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ اور پارک لین کمپنی سے متعلق تفتیش کے لیے دونوں کو آج طلب کیا تھا۔آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نیب ہیڈ کوارٹر کی عمارت میں داخل ہوئے تو انہیں الگ الگ کردیا گیا، اور دونوں سے الگ الگ ٹیمیں سوالات کررہی ہیں۔ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیموں میں مجموعی طور پر 16 افسران شامل ہیں اور 4 کیس
افسران کیسز کی نگرانی کررہے ہیں جب کہ ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی دونوں تفتیشی ٹیموں کی نگرانی کررہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیمیں آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے سوالات کررہی ہیں اور انہیں ایک سوالنامہ بھی جاری کیا گیا ہے۔صف زرداری اور بلاول بھٹو کی پیشی کے موقع پر نیب ہیڈ کوارٹرز کے باہر پیپلز پارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے جب کہ نیب ہیڈ کوارٹر کے باہر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔نیب آفس جانے
والے تمام راستے بند کردیے گئے ہیں تاہم اس کے باوجود نادرا چوک پر موجود پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے تمام رکاوٹیں ہٹا دیں اور جیالے سیکیورٹی حصار توڑتے ہوئے نیب ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے۔پولیس نے پیپلز پارٹی کے متعدد کارکنوں کو بھی حراست میں لے لیا۔جیالوں نے وفاقی حکومت اور شیخ رشید کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور نیب دفتر کے سامنے وفاقی وزیر عامر کیانی کی گاڑی کو روک لیا۔