”کرکٹ کی بنیاد پر آکسفورڈ میں داخلہ ملے گا تو۔۔“ عمران خان کے جرمنی اور جاپان کی مشترکہ سرحدوں کے بیان پر بلاول بھٹو نے انتہائی سخت بات کہہ دی

وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ ایران کے دوران فی البدی تقریر کرتے ہوئے جرمنی اور جاپان کی سرحدوں کو مشترکہ قرار دیدیا جس پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیاہے اور انہیں سخت تنقید کا بھی سامنا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی سے جاپان جانے والی ٹرین میں بلاول بھٹو زرداری بھی سوار ہو گئے ہیں اور انہوں نے بھی عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پیغام جاری کر دیاہے جس میں انہوں نے کہا کہ ”ہمارے وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ جرمنی اور جاپان کی سرحد مشترکہ ہے ، یہ کتنا افسوسناک ہے ، آکسفورڈ میں کرکٹ کے بلبوتے پر داخلے کا ایسا ہی نتیجہ نکلتا ہے ۔“ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے کہا تھا کہ دوسری جنگ عظیم میں لاکھوں لوگ قتل ہوئے جس کے بعد جرمنی اور جاپان نے اپنی سرحدوں پر صنعت لگانے کا فیصلہ کیا ۔

وزیراعظم عمران خان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ سا برپا ہے سیاسی شخصیات کے علاوہ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی اس بحث کا حصہ بن رہے ہیں اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.