وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بلاول بھٹو کو ’صاحبہ‘کہنے پر شہباز شریف نے انتہائی سخت لہجے میں مذمت کردی

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بلاول بھٹو کو ’صاحبہ ‘کہنے پر سوشل میڈ یا پر بحث جاری ہے اور لوگ وزیراعظم کے اس بیان پر تنقید کر رہے ہیں ۔قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بھی اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سخت مذمت کی ہے ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کوی الفاظ نہیں ہیں ،یہ شرمناک ،غیر مناسب اور قابل مذمت بیان ہے ۔سلیکٹڈ وزیر اعظم واضح طور پر اس نوکری کے لیے ان فٹ ہیں ،آج پاکستان کے لیے افسوسناک دن ہے ۔

واضح رہے کہ وانا میں جلسے کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ’صاحبہ ‘کہا تھا ۔اس پر رد عمل دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے وزیراعظم عمران خان کو ان کا بیان یاد دلاتے ہوئے کہا کہ بڑے دفاتر میں چھوٹے لوگوں کے بارے میں کیا خیال ہے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.