بلاول بھٹو مرد نہیں اس سے کوئی شادی نہ کرے ۔۔۔ مسلم لیگ ن سے ہی ایسی آواز بلند ہوگئی کہ پوری قوم کا سرشرم سے جھک گیا

وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں وانا میں ایک جلسے کے دوران خطاب کرتے ہوئے چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو صاحبہ کہہ کر مخاطب کیا۔ جس کے بعد مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنمائوں اور سربراہان نے عمران خان اور تحریک انصاف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ پیپلزپارٹی

کے قائدین نے اسے عدم برداشت ، بدزبانی اور سیاسی بد اخلاقی قرار دے دیا۔ مسلم لیگ (ن) بھی پیچھے نہ رہی اور عمران خان کی بلاول بھٹو سے متعلق کہی ہوئی بات کو نامناسب او ر غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے اس قسم کی گفتگو کو وزرات عظمیٰ کے منصب کے لئے غیر موزوں قرار دیا اور خوش گفتاری اور اخلاقیات کے وعظ دینا شروع کر دیے ۔ ایسے میں پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ونگ نے پنجاب کے سابق وزیر قانون اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کا ایک

ویڈیو بیان جاری کر دیا جس میں انھیں کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری مرد نہیں ہے۔اسے شادی ہی نہیں کرنی چاہیے۔ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ونگ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کو زبان کی پھسلن سے صاحبہ کہہ دینا اتنا بڑا جرم تو نہیں ہے جتنا ان کی ذاتیات کے حوالے سے اتنی گری ہوئی اور شرمناک بات کہہ دینا ہے۔ کم از کم مسلم لیگ (ن) کو اخلاقیات کے بھاشن دیتے ہوئے سو مرتبہ اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.