بلاول کی افطار پارٹی کے بارے میں فردوس عاشق اعوان کا موقف بھی آگیا

وزیر اعظم کی مشیر خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بلاول بھٹو کی افطار پارٹی کو حکومت کے خلاف سازش قرار دے دیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اتوار کے روز اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماﺅں کیلئے افطار پارٹی رکھی ہے جس میں مریم نواز بھی شرکت کریں گی۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا اس افطار پارٹی کے بارے میں کہنا ہے کہ رمضان کا ماہ مقدس حقوق اللہ اور حقوق العباد کا حسین امتزاج ہوتا ہے لیکن بد قسمتی سے اس بابرکت مہینے میں عوام کو مسائل کا روزہ رکھوانے والے افطاریوں کی آڑ میں ذاتی، سیاسی اور کاروباری مفادات کے تحفظ میں مصروف عمل ہیں۔

فردوش عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن کو اپنی نیت کی مار پڑ رہی ہے، یہ صرف اپنی دولت اور اولاد کے مستقبل کے بارے میں فکرمند رہتے ہیں۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں افطار کے نام پر منتخب جمہوری حکومت کے خلاف سازش کرنا افسوسناک ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.