صاحب کوصاحبہ کہنے سے کیافرق پڑتاہے؟،شیخ رشید
وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ بلاول کوقریب سے دیکھوں توپروین نظرآتی ہے،صاحب کوصاحبہ کہنے سے کیا فرق پڑتاہے؟گدھے کورنگ کردینے سے زیبرانہیں بن جاتا۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صاحب اور صاحبہ کی لڑائی پر ڈر ہے اسمبلی میں جھگڑا نہ ہوجائے ، بلاول چڑ چڑاہواہے منہ بنا کر ناراض ہوجاتاہے ،انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دفاع میں جواب دیتارہتاہوں،بلاول چڑ چڑاہواہے چیکو سامنہ بنا کر ناراض ہوجاتاہے ، قومی اسمبلی میں جوڈوکراٹے کاماحول ہے،چوروں نے تہیہ کرلیااین آراونہ ملنے پرحکومت نہیں چلنے دیں گے،ان کا کہناتھا کہ قومی اسمبلی میں آئین کی ترویج کاکوئی کام نہیں
ہورہا،شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عثمان بزدار کےساتھ ہیں، وزیر ریلوے نے کا کہناتھا کہ میری اطلاع کے مطابق چودھری نثارحلف نہیں اٹھارہے،وزیراعظم اورچودھری نثارایک دوسرے سے خوش نہیں،انہوں نے کہا کہ اسدعمر ملک کاقیمتی سرمایہ ہیں،کوشش ہے اسدعمرکودوبارہ عمران خان کابازوبناؤں،شیخ رشید نے کہاکہ شہبازشریف بیرون ملک شاپنگ کررہے ہیں،یہاں شہبازشریف کے موہروں اورپٹھوں کامسئلہ ہوجاتاہے۔
نہوں نے کہا کہ 2006 میں ایم ایل ون پر چین نے دستخط کئے تھے،1800کلومیٹر کے ٹریک کیلئے چین کے ساتھ معاہدہ کرنے جارہاہوں، ایم ایل ون منصوبہ جلد مکمل ہوگا، وزیراعظم کے دورہ چین میں کوہالہ پاورپراجیکٹ اورایم ایل ون اہم منصوبے ہیں ،کوشش ہے ایم ایل ٹو کی بھی بنیاد رکھ سکوں۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں ماں بچے کا ہسپتال جلد کام شروع کر دے گا ،ہسپتال کا افتتاح تین مئی سے کر رہے ہیں، 16 سال سے یہ ہسپتال بنا ہوا ہے ،گورنرسے صرف راولپنڈی کی یونیورسٹی کیلئے ملاقات ہوئی۔