’’پاکستان سے پنگے لینا مہنگا پڑ گیا ‘‘ عمران خان کے مداح بل گیٹس کی کمپنی ’مائیکرو سافٹ‘ نے بھارت کو ہزاروں وولٹ کا جھٹکا دیدیا
مائیکروسافٹ نے کہا کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ جھوٹی خبریں بھارت میں پھیلائی جاتی ہیں 64 فیصد بھارتی شہریوں کو جھوٹی خبروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے انٹر نیٹ پر دھوکہ دہی اورجھانسے کے ان واقعات کے باعث بھارت میں کئی افسوسناک واقعات بھی پیش آئے ہیں.
تفصیلات کے مطابق مائیکروسافٹ کی جانب ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ جھوٹی خبریں بھارت میں پھیلائی جاتی ہیں جبکہ انٹرنیٹ پر جھوٹ اوردھوکہ دہی بھی وہیں ہوتی ہے ، مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے کہ 64 فیصد بھارتی شہریوں کو جھوٹی خبروں کا سامنا ہے جبکہ دنیا بھر میں یہ شرح 57 فیصد ہے ۔ اسی طرح انٹرنیٹ پر 54 فیصد بھارتی شہریوں کو فریب اور دھوکہ دہی کاسامنا ہوتا ہے جبکہ دنیا میں یہ شرح 50 فیصد ہے ۔انٹر نیٹ پر دھوکہ دہی اورجھانسے کے
ان واقعات کے باعث بھارت میں کئی افسوسناک واقعات بھی پیش آئے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت نے پلوامہ حملے کا الزام بغیر کسی ثبوت اور تفتیش کے پاکستان پر عائد کیا تھا جس کی بنیاد پر بھارت نے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی اور پاکستان میں فضائی کارروائی اور اس کے نتیجے میں 300 ہلاکتوں کا دعویٰ کیا ۔ لیکن اصل بات تو یہ کہ بھارت اپنے اس بھونڈے دعوے کا کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کرسکا جس پر بھارت کو پوری دنیا کے سامنے شرمندہ ہونا پڑا۔ یہی
نہیں امریکی محقق نے بھی بھارت کے اس دعوے کے جھوٹا ہونے پر مہر ثبت کر دی۔ امریکی تھنک ٹینک نے بھارت سیٹلائٹ ویڈیو کی مدد سے بھارت کا جھوٹ بے نقاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی حکومت نے سپائس 2000 بم گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔ امریکی تھنک ٹینک اور محقق مائیکل شیلڈن نے بھارتی دعوے کی دھجیاں اُڑا دیں۔ اس حوالے مائیکل شیلڈن نے کہا کہ بھارت نے سپائس 2000 بم گرانے کا دعویٰ کیا تھا