بل گیٹس نے وزیر اعظم عمران خان کو فون گھمادیا، 30 منٹ تک کیا باتیں ہوتی رہیں؟ خوشخبری آگئی

وزیر اعظم عمران خان اور دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بل گیٹس میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں مختلف امور پر 30 منٹ تک گفتگو ہوتی رہی۔

بل گیٹس اور وزیر اعظم عمران خان کی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیراعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر عطا بھی موجود تھے۔ ٹیلیفون کال کے دوران پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پر بل گیٹس نے وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا ۔ بل گیٹس کی جانب سے عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی

گئی اور مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی جبکہ وزیراعظم نے بل گیٹس کی سماجی شعبے میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے کو تقویت دینے کے لیے تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ 2 دہائیوں تک دنیا کے امیر ترین شخص رہنے والے بل گیٹس دنیا بھر میں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے انتہائی متحرک ہیں۔ ان کی خیراتی تنظیم بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاﺅنڈیشن دنیا بھر کی حکومتوں کو پولیو کے خاتمے کے حوالے سے ادویات اور دیگر اشیا فراہم کرتی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.