امریکی حملے کے بعد شا می صدر بشا ر الاسد ا س وقت کہا ں اور کس حا ل میں ہیں،و یڈیو وا ئرل

شام میں امریکی میزائل حملے کے بعد شامی پریزیڈنسی کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں شام کے ڈکٹیٹر بشارالاسد کو ہشاش بشاش انداز میں اپنے دفتر آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔امریکہ ، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے شام پر جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب میزائل حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر دمشق میں تباہی پھیلی ہے تاہم اس حملے میں ہونے

والی ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں کوئی اعدادو شمار منظر عام پر نہیں آئے۔ امریکی اتحاد کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے دمشق میں قائم سائنسی لیبارٹری اور کیمیکل ہتھیار تیار کرنے والی فیکٹری پر حملہ کیا ہے تاہم دمشق کے شہریوں کی جانب سے اس کارروائی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا ہے۔ دوسری جانب شام کے ایوانِ صدر کی جانب سے ڈکٹیٹر بشارالاسد کی

ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں انہیں علی الصبح اپنے دفتر آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ بشارالاسد اس ویڈیو میں انتہائی پراعتماد نظر آرہے ہیں اور کسی بھی پہلو سے گمان نہیں گزرتا کہ انہیں امریکی حملے کی وجہ سے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہو۔


Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.