بیوی آشنا کیساتھ فرار ، شوہر کو پتہ چلا تو اس نے ایسا کام کر دیا کہ پورا علاقہ ہل کر رہ گیا
شاہکوٹ میں بیوی سے دلبرداشتہ شوہر نے 3بچوں کو قتل کر کے خود کشی کر لی۔
بتایا گیا ہے کہ شاہکوٹ کے نواحی گاﺅں کوٹلہ کاہلواں کے رہائشی عابدہ بی بی اپنے آشنا مہتاب عرف منا گجر کے ساتھ گزشتہ روز فرار ہو گئی تھی جس پر عابدہ بی بی کے شوہر سرفراز قصاب نے دلبراشتہ ہو کر اپنے 12سالہ اکلوتے بیٹے محمد حسین ، 10 سالہ بیٹی زینب اور 6 سالہ بیٹی شازیہ کے گلے ٹوکے سے کاٹ دیئے اور بعد میں زہر پی کر خود کشی کر لی ۔
ڈی پی او ننکانہ صاحب صاحبزادہ بلال عمر و دیگر پولیس افسر موقع پر پہنچ گئے ، واقعہ کی خبر علاقہ میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس پر فضا سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار تھی ، ایس ایچ او تھانہ صدر شاہکوٹ تصور منیر نے عابدہ بی بی کو آشنا سمیت ملحقہ گاﺅں ڈلہ چندہ سنگھ سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کر دیں جن کی نماز جنازہ کے بعد آبائی گاﺅں چک نمبر 196چنیوٹ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔