آدمی اور اس کی حاملہ بیگم نے ڈی این اے ٹیسٹ کروایا تو آپس میں کیا رشتہ داری نکل آئی؟ جان کر دونوں ہی شرم سے نڈھال ہوگئے

مغرب نے فیملی سسٹم سے تو نجات پا لی لیکن اب وہاں سے ایسی خبریں آتی ہیں کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ اب اس شخص ہی کو دیکھ لیں جس نے اپنا اور اپنی حاملہ بیوی کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جس کے نتائج میں ایسا خوفناک انکشاف ہوا کہ دونوں کے پیروں تلے زمین نکل گی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس شخص نے اپنی کہانی بحث و مباحثے کی ویب سائٹ Redditپر شیئر کی ہے۔ اس نے بتایا ہے کہ ”ہم8سال سے اکٹھے رہ رہے ہیں اور اب ہماری شادی کوبھی ایک سال گزر گیا ہے اورمیری بیوی ماں بننے والی ہے۔ ہم نے بوجوہ اپنے ڈی این اے ٹیسٹ کروائے جن سے یہ معلوم ہوا کہ ہم دونوں آپس میں سوتیلے بہن بھائی ہیں۔ “

اس شخص نے بتایا کہ ”ڈی این اے کے نتائج سے پتا چلا کہ ایک ہی شخص ہمارا باپ ہے۔ اس نے لگ بھگ ایک ہی وقت میں میری اور میری بیوی کی ماﺅں کے ساتھ تعلقات استوار رکھے اور پھر ان دونوں کو چھوڑ دیا۔ چنانچہ ہماری ماﺅں نے ہمارے برتھ سرٹیفکیٹس پر اس کا نام درج نہیں کروایا تھا۔ میں اور میری بیوی ایک دوسرے کو سکول سے جانتے ہیں اور بہت سا اچھا برا وقت ایک ساتھ گزارا ہے۔ اب ایک انکشاف کے بعد بھی ہمارے ایک دوسرے کے متعلق جذبات مختلف نہیں ہوئے اور ہم الگ نہیں ہونا چاہتے۔ہمارا باپ اب بھی زندہ ہے مگر ہم اس سے اس حوالے سے کوئی بات نہیں کرنا چاہتے کیونکہ وہ احمق شخص ہے اور اسے بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.