سعودی عرب میں شوہر نے سابقہ بیوی کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ کوڑے مارنے کی سزا دی گئی

سعودی عرب میں اپیل عدالت نے مطلقہ کو گالیاں دینے والے سابقہ شوہر کو 40کوڑوں کی سزا سنادی۔

سعودی اخبار کے مطابق جدہ میں قائم اپیل عدالت نے مطلقہ کی جانب سے دائر مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے اس کے سابقہ شوہر کو 40 کوڑوں کی سزا سنادی ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں مذکورہ خاتوں سے کہا ہے کہ وہ دشنام طرازی کرنے والے سابق شوہر کو کھلے مقام پر 40کوڑوں کی سزا کا منظر دیکھنا چاہے تو اسے

اس کا موقع بھی دیا جائے گا۔ سابق شوہر نے واٹس ایپ پر اخلاق اور آبرو کے حوالے سے الزامات لگائے تھے اور 600گالیاں تحریر کر کے بھیجی تھیں۔ واضح رہے کہ مطلقہ اور سابق شوہر کے در میان بچوں کی پرورش پر جھگڑا ہو گیا تھا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.