بھارتی سیاستدان اور بی جے پی رہنما نے غلطی سے سچ اگل دیا ، پوری دنیا میں اپنا تماشا خود ہی بنا دیا

پاک فضائیہ نے گزشتہ روز بھارت کو سپرائز دیتے ہوئے دو بھارتی جنگی طیارے مار گرائے ہیں اور ان کا پائلٹ گرفتار کر لیا ہے تاہم اب بھارتی سیاستدان اور حکمران جماعت کے رہنما بی ایس یادیو جو کہ ریاست کرناٹک میں پارٹی کے چیف بھی ہیں ، نے غلطی سے سچ اگل دیا ہے ، کہتے ہیں کہ پاکستان میں کی جانے والی ایئر سٹرائک سے مودی کو الیکشن میں کامیاب ہونے میں مدد ملے گی ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سیاستدان کا کہناتھا کہ پاکستان میں فضائی کارروائی سے ان کی پارٹی مئی میں ہونے والے انتخابات میں 28 میں سے 22 سیٹیں حاصل کر لے گی ۔انہوں نے کہا کہ دن بہ دن ہوا بی جے پی کے حق میں ہوتی جارہی ہے ، پاکستان میں فضائی کارروائی سے الیکشن کے نتائج مودی کے حق میں آنے کا زیادہ امکان ہے ۔

بھارت کی 21 اپوزیشن جماعتوں نے مودی کیخلاف محاذ کھول دیا ہے اور الزام عائد کیا جارہاہے کہ وزیراعظم مودی بھارتی فضائیہ اور فوج کو اپنے الیکشن کیلئے استعمال کر رہے ہیں تاہم بھارتی اپوزیشن کے بیانیے کو مودی کی اپنی ہی پارٹی کے رہنما نے یہ بیان جاری کر کے تقویت بخش دی ہے ۔

News 1551334454 7485
Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.