اداکاراؤں کے بعد بالی ووڈ اداکاروں کا بھی ہراساں ہونے کا انکشاف
اداکارہ تنوشری دتہ کے ناناپاٹیکر پر ہراسانی کے الزامات لگانے کے بعد متعدد فنکار کام کرنے کی جگہ پر خواتین کو رہراساں کرنے کے خلاف اپنی آواز بلند کررہے ہیں تاہم صرف اداکارائیں نہیں بلکہ بالی ووڈ کے بڑے اداکار بھی مختلف مواقعوں پر ہراسانی کا شکار ہوئے ہیں۔
رنویر سنگھ
اداکار رنویر سنگھ کا شمار بالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے تاہم انہوں نے بھی کیریئر کی ابتدا میں ہراسانی کاسامنا کیا ہے۔ ایک بھارتی ویب سائیٹ کے مطابق رنویر سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ ابتدا میں انہیں ایک کاسٹنگ ڈائریکٹر کام کے بدلے اپنے گھر مدعوکرنا چاہتے تھے اوران کے ساتھ تعلقات قائم کرنا چاہتے تھے تاہم رنویر کے منع کرنے پر اس ڈائریکٹر کا دل ٹوٹ گیا۔
عرفان خان
بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار عرفان خان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں خواتین اور مرد دونوں کی جانب سے طور پر ہراساں کیاگیا اور انہیں تعلقات قائم کرنے کی پیشکش کی گئی۔
اکشے کمار
بالی ووڈ کے صف اول کے اداکار اکشے کمار کو بچپن میں ہراسانی کاسامنا کرنا پڑاتھا، اکشے کمار نےاپنے ساتھ پیش آئے واقعے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ جب وہ 6 برس کے تھے انہیں لفٹ میں موجود لفٹ مین نے غلط طریقے سے چھواتھا۔
آیوشمان کھرانا
اداکار آیوشمان کھرانا کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے بالی ووڈ انڈسٹری جوائن کی تھی اورٹی وی پر کام کررہے تھے اس وقت ایک کاسٹنگ ڈائریکٹرنے انہیں طور پر ہراساں کیا تھا۔
انوراگ کیشپ
ہدایت کار انوراگ کیشپ بھی ہراسانی کاشکار ہوچکے ہیں، انہیں گیارہ سال کی عمر میں طور پر ہراساں کیاگیا تھا۔