یونائیٹڈ کی گاڑی ’’ براوو‘‘ نے سوزکی مہران کو پچھاڑ دیا، پاکستان میں بننے والی اس منفرد خصوصیات کی گاڑی کی قیمت کتنی رکھی گئی ہے؟ جان کر آپ بھی بکنگ کرا دیں گے
پاکستان میں تیار ہونے والی یونائیٹڈ کی گاڑی ’’ براییوو‘‘ نے پچھلے کچھ عرصے سے میڈیا میں اپنی جگہ بنا رکھی اور پاکستانی بھی اس گاڑی کو لے کر کافی بے چین نظر آتے ہیں کہ کب یہ گاڑی مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی ،
اسکی خصوصیات کیا ہونگی؟ سوزوکی کمپنی کی جانب سے مہران گاڑی کو بند کرنے کے اعلان کے بعد اس گاڑی نے لوگوں کی بے چینی کو مزید بڑھا دیا۔ یہاں گاڑیوں کے دلدادہ افراد کے لیے خوشی کی خبر یہ ہے کہ یونائٹڈ کمپنی نے براوو گاڑی کی بکنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ یونائیٹڈ کمپنی کی جانب سے یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر اس گاڑی کو اضافی خصوصیات اور آرام دہ سہولیات کے ساتھ مہران کی قیمت پر ہی فروخت کیا جائے گا۔ یوناٹیڈ کی جانب سے بنائی جانے
والی براییوو گاڑی کو مہران سے موازنہ کیا جائے تو گاڑی کو بظاہر دیکھنے سے یہی لگ رہا ہے براییوو گاڑی مہران سے کافی اچھی طرح بنائی گئی ہے تاہم اس کی کچھ سامنے آنے والی تصاویر مہران سے کافی بہتر دکھائی دے رہی ہیں۔اس نئی گاڑی کے انٹرئیر میں الیکٹرک ونڈوز، ایف ایم ریڈیو، ریموٹ کنٹرول لاک، رورس کیمرہ، الیکٹرک پاور اسٹیئرنگ، ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم اور یو ایس بی پورٹس وغیرہ موجود ہیں۔ اس گاڑی کی قیمت 8 لاکھ 50 ہزار ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سوزوکی کمپنی نے مہران گاڑی کی تیاری بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد عوام کے پاس یونائیٹڈ براوو ہی ایسی گاڑی ہو گی جو 10 لاکھ روپے سے کم قیمت پر دستیاب ہو گی۔