بجٹ میں پنشن بڑھا کر دگنی کر دی گئی ۔۔۔سرکاری ملازمین کی لاٹری لگ گئی
مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنا آخری وفاقی بجٹ پیش کر دیا ہے جس میں سول اور فوجی ملازمین کی پنشن میں 10فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ سرکاری ملازمین کے ہائوس
رینٹ میں 50فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔ اسی طرح حکومت نے کم سے کم پنشن کو چھ ہزار سے بڑھا کر 10ہزار کرنے کی تجویز کر دی ہے جو کہ کم سے کم پنشن میں تقریباً دگنا اضافہ ہے ۔وزیراعظم کے بغیر سود یوتھ لون پروگرام میں 305ارب روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ جب کہ بجٹ میں کراچی کےلئے 25ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔