بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے تشویشناک خبر آگئی
بجٹ 2019-20میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بوجھ میں اضافے کی تجویز ہے ،سالانہ ٹیکس چھوٹ کی حد 8 سے 9 لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔
جیونیوز کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دینے کے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں، نئے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بوجھ میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے، سالانہ 12 لاکھ روپے ٹیکس چھوٹ کو کم کرنے کی سفارش ہے جب کہ تنخواہ دار طبقے کے لیے سالانہ ٹیکس چھوٹ کی حد 8 سے 9
لاکھ روپے کرنے کی تجویز ہے،تنخوا دار طبقے کو 12 لاکھ روپے سالانہ پر ٹیکس چھوٹ دینا 25 ارب روپے سالانہ نقصان کا باعث ہے ۔