وزیروں اور بیوروکریسی کی عیاشی کے دن ختم ، بجٹ ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی

وزیروں اور بیوروکریسی کی عیاشی کے دن ختم ہوگئے، وفاقی کابینہ نے وزارتوں اور سینئر حکام کے انٹرٹینمنٹ اینڈ تحائف بجٹ ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ حملے کی مذمت کی اور کہا کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، کابینہ کوقومی زرعی ایمرجنسی پروگرام میں پیشرفت پربریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے دوران نیوزی لینڈمیں دہشت گردی واقعے کی مذمت اور شہداءکیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کی شدید مذمت کرتاہے، دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، شہداءکے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔

اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری دی گئی ۔ وفاقی کابینہ نے وزارتوں اور سینئر حکام کے انٹرٹینمنٹ اینڈ تحائف بجٹ ختم کرنے کی منظوری بھی دے دی۔

اجلاس میں ایف بی آر میں اصلاحات کے مجوزہ پلان ، پبلک سیکٹر انٹر پرائزز کے سربراہان کے تقرر، نجی ایئر لائنز اور چارٹرز کے لائسنسزمیں توسیع ، ڈیٹ پالیسی کو آرڈینیشن آفس کے ڈی جی کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے متروکہ وقف املاک بورڈپرٹاسک فورس کے قیام کی منظوری دے دی اور فیصلہ کیا کہ اقلیتی ارکان کوٹاسک فورس میں نمائندگی دی جائے گی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.