”میں تمہیں بتانا چاہتی ہوں کہ میں ۔ ۔ ۔“ عمران خان نے اپنی بیگم بشریٰ بی بی کی جہانگیر ترین سے ملاقات کروائی تو انہوں نے پہلا جملہ کیا کہا؟ جان کرآپ بھی دنگ رہ جائیں گے
پاکستان تحریک اںصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی کی خبر دینے والے صحافی عمر چیمہ اب ایک نئی کہانی سامنے لے آئےاور کہاکہ شادی کے فوری بعد عمران خان نے جہانگیر ترین کو فون کرکے کہاکہ شادی اس لیے کی تاکہ اگلے الیکشن میں آپ کامیاب ہوجائیں،۔
روزنامہ جنگ میں عمر چیمہ نے لکھا کہ شادی کے بعد ترین کی بشریٰ بی بی کے ساتھ ولیمہ کے دوران بالمشافہ بات چیت ہوئی۔ تقریب میں شامل ایک شخص کےحوالے سے بتایا گیا کہ جس وقت عمران خان اپنی بیگم کو مہمانوں سے ملوا رہے تھے، اس وقت ترین کے ساتھ تعارف کے موقع پر بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ ”میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں کوئی جادوگرنی نہیں ہوں۔“
رپورٹ کے مطابق ایک اندرونی ذریعے نے کہا کہ ترین کے ان کے بارے میں خیالات مختلف تھے اور بشریٰ چاہتی تھیں کہ انہیں اس بارے میں علم ہو کہ وہ جانتی ہیں، ترین سے جب پوچھا گیا تو وہ رد عمل دینے کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا، ”یہ ایک نجی محفل تھی جس میں کئی طرح کی بات چیت ہوئی۔ آپ کی یہ بات نامناسب ہے کہ کسی سے نجی بات چیت کے متعلق پوچھیں۔“ اور پھر تردید کی۔
رپورٹ کے مطابق جہانگیر ترین نے کہا، ”اگر میں تردید نہیں کروں گا تو آپ لکھیں گے کہ میں نے تصدیق کی اور نہ ہی تردید، اسلئے میں اس کی تردید کروں گا۔“