”پہلی زندگی میں سیکھا کہ عبادت بہت ضروری ہے لیکن عمران خان سے شادی کے بعد ۔۔۔“بشریٰ بی بی نے عمران خان سے کیا سیکھا ؟جان کر آپ بھی کپتان کو داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

خاتون اول بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ لوگوں کا خیال ہے کہ عمران خان نے مجھ سے بہت کچھ سیکھا ہے لیکن میں کہتی ہوں کے ہم دونوں نے ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھا ۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے پرو گرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری پہلی زندگی میں لوگ میرے پاس اللہ کے قریب ہونے آتے تھے ،اس زندگی میں عمران خان کے قریب ہونے کے لیے لوگ میرے پاس

آتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے رب سے کوئی شکوہ نہیں ،پہلی زندگی میں میں ٹوٹل جائے نماز پر تھی لیکن اس زندگی میں سیکھا کہ عبادت بہت ضروری ہے لیکن انسانیت کی مدد سب سے ضروری ہے ،یہ بات میں نے خان صاحب سے سیکھی۔انہوں نے بتایا کہ پہلی زندگی میں مجھے لگتا تھا کہ صرف عبادت ہی کرنی ہے لیکن جب یہاں آئی تو خان صاحب سے انسانیت سے متعلق بہت کچھ سیکھا ۔

بشریٰ بی بی نے ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک دن خان صاحب بہت تکلیف میں تھے ،میں نے ان سے اس کی وجہ پوچھی تو عمران خان نے بتا یا کہ بہت عرصے سے بارش نہیں ہو رہی جسکی وجہ سے میں تکلیف میں ہوں کیونکہ بارش نہ ہونے کی وجہ سے پودے بے جان ہو رہے ہیں ،بارش ہو گی تو ان میں زندگی آئے گی ،پھر ہم دونوں نے درود شریف پڑھا اور بارش کے لیے دعا کی ۔بشریٰ بی بی نے بتا یا کہ پہلی زندگی میں زندگی میں میں نے پودوں سے متعلق اس بات کو نہیں سیکھا تھا ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.