”یہ خبر پڑھ کر میں نے شیشے کے آگے کھڑے ہو کر خود سے پوچھا کہ۔۔۔ “بشریٰ بی بی نے سینئر صحافی سہیل وڑائچ کی خبر کو غلط قرار دے دیا

خاتون اول بشریٰ بی بی نے سنیئر صحافی و معروف تجزیہ کار سہیل وڑائچ کی خبر کو غلط قرار دے دیا ۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈ یا پر مجھ سے منسوب بہت سی غلط خبریں چلتی ہیں جیسا کہ کچھ دن

پہلے خبر چلی کہ میں نے بی بی فاطمہ سے بات کی ،میں یہ سن کر اتنی حیران ہوئی کہ شیشے کے سامنے کھڑے ہو کر خود سے پوچھا کہ کیا میں بی بی فاطمہ سے بات کر سکتی ہوں ۔یہ خبر بالکل غلط ہے ،مجھے نہیں پتہ یہ غلط خبر کیوں دی گئی ۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل کالم نگار سہیل وڑائچ کا کالم’یہ روحانی دنیا ہے‘کے نام سے شائع ہوا تھا جس میں انہوں نے بشریٰ بی بی کی روحانیت کے بارے میں گفتگو کی اور ایک انتہائی حیران کن واقعہ بھی سنایاتھا۔ احسن جمیل اقبال کے نانا بھی ولی اللہ تھے احسن جمیل کو جگر کی بیماری ہوئی تو جگر کی تبدیلی کے لئے امریکہ میں پورا ایک سال مقیم رہے، مگر ویٹنگ لسٹ بہت لمبی تھی۔ ایک روز بشریٰ بی

بی سے بات ہوئی تو احسن جمیل نے بتایا کہ فہرست بہت لمبی ہے دعا کریں۔ بی بی بشریٰ عمران نے دوسرے ہی دن جوابی فون کیا اور کہا کہ حضرت فاطمہ سے درخواست کی ہے اور انہوں نے آپ کے لئے دعا قبول کرلی ہے۔ احسن جمیل اقبال کے بقول دوسرے ہی

دن انہیں فاطمہ نامی خاتون نے فون کر کے کہا فوراً ہسپتال پہنچیں آپ کا جگر ٹرانسپلانٹ کرنا ہے۔ احسن جمیل اقبال اسے حسن اتفاق سمجھنے کو تیار نہیں اور نہ ہی روحانی دنیا کا کوئی اور شخص۔ اسے ہی تو کرامت کہتے ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.