کیا نبی پاک ﷺ نے خواب میں آ کر عمران خان سے شادی کرنے کا حکم دیا؟ بالآخر بشریٰ بی بی نے خود ہی بتا دیا

خاتون اول بشریٰ بی بی نے نبی کریمﷺ کی خواب میں زیارت اور عمران خان سے شادی کا حکم دینے کی خبروں کو بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قرار دیدیا ہے۔

بشریٰ بی بی نے نجی ٹی وی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ مجھے کبھی بھی نبی کریمﷺ کی زیارت نہیں ہوئی یا عمران خان سے شادی کرنے کا حکم نہیں دیا۔ یہ بالکل جھوٹ ہے اور جس نے بھی یہ کہا ہے مجھے یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ اس کی ہمت کیسے ہوئی کہ وہ اپنی زبان سے ایسے الفاظ ادا کر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ نبی کریمﷺ کی کرم نوازی سے گھر بنتے ہیں، گھر ٹوٹتے نہیں ہیں، یہ بالکل جھوٹ ہے اور اس کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔ جیسا کہ کچھ دن پہلے خبر چلی کہ میں نے بی بی فاطمہ سے بات ہوئی ہے، تو میں یہ سن کر اتنی حیران ہوئی کہ شیشے کے سامنے کھڑے ہو کر خود سے پوچھا کہ کیا میں بی بی فاطمہ سے بات کر سکتی ہوں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.