انٹر نیٹ پر بشریٰ بی بی نے ریحام خان کو پچھاڑ دیا ،ایسی خبر آگئی کہ وزیراعظم عمران خان بھی کھلکھلا اٹھیں گے

پاکستان کے لیے سال 2018اپنی تمام تر سنسنی خیزی اور جوش و جذبے کے بعد اختتام پذیر ہونے جا رہا ہے جس نے پاکستانی لوگوں کو بہت سی اچھی اور بری یادیں دیں ۔گزشتہ سالوں کی طرح انٹرنیٹ سرچ جائنٹ گوگل نے اس سال بھی پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست فراہم کردی ہے جس میں حیران کن طور پر خاتون اول بشریٰ بی بی نے وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔

گوگل کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق رواں سال پاکستانیوں نے انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ خاتون اول بشریٰ بی بی کو سرچ کیا اور اس طرح وہ سال 2018میں انٹرنیٹ پر پاکستان کی سب سے مشہور شخصیت قرار پائیں ۔واضح رہے کہ پاکپتن سے تعلق رکھنے والی بشریٰ بی بی روحانی شخصیت کے طور پر جانی جاتی ہیں جن کے پاس ماضی میں عمران خان روحانی فیض حاصل کرنے جا یا کرتے تھے ۔اب خاتون اول بشریٰ بی بی ”نیا پاکستان“کی تعمیر کے لیے وزیراعظم کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کر رہی ہیں ۔

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہالی ووڈ اداکارہ اور برطانوی شہزادے پرنس ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل ہیں،جن کی رواں سال مئی میں شادی ہوئی تھی ۔پاکستانی گلو کارہ ،اداکارہ اور ماڈل میشا شفیع اس فہرست میں تیسرے نمبر پر رہیں ۔

میشا شفیع نے اپریل 2018میں اس وقت انٹر نیٹ پر تہلکہ مچا دیا تھا جب انہوں نے معروف اداکار و گلوکار علی ظفر پر جنسی حیراسگی کا الزام عائد کیا تھا ۔

چوتھے نمبر پر وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان رہیں ،ریحام خان کی عمران خان سے 2015میں شادی ہوئی تھی جو صرف دس ماہ چل سکی ۔انہوں نے 12جولائی کو اس وقت انٹر نیٹ پر تہلکہ مچا یا جب ان کی ایک کتاب انٹر نیٹ پر منظر عام پر آئی اور اس کتاب میں تحریک انصاف کے رہنماﺅں پر بے حد غلیظ الزام لگائے گئے تھے ۔

پانچویں نمبر پر ریمبو کے نام سے پہچانے جانے والے معروف ہالی ووڈ اداکارسیلوسٹر سٹیلن رہے ۔

چھٹے نمبر پر بھارتی اداکارہ سونالی بندرے رہیں جنہوں نے اپنے مداحوں کو کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر سنا کر افسردہ کردیا تھا ،سونالی بندرے کا کینسر کا علاج جاری ہے اور وہ ہمت کے ساتھ اس مرض سے مقابلہ کر رہی ہیں ۔

ساتویں نمبر پر پاکستانی نژاد امریکی اکانومسٹ عاطف میاں رہے ،عاطف میاں اس وقت تنازعے کا شکار بنے تھے جب وزیر اعظم عمران خان نے انہیں اکنامک ایڈوائزری کونسل کا ممبر بنا یا تھا تاہم پھر یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا تھا ۔

آٹھویں نمبر پر معروف لیگی رہنما حنیف عباسی رہے جنہیں ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی سزا ہوئی ہے ۔

ویں نمبر پر پاکستانی اداکارہ اقراءعزیز رہیں جنہوں نے نجی نیوز چینل پر ایک ڈرامے سے خاصی شہرت حاصل کی ۔

اس فہرست میں دسویں نمبر پر سنی لیون رہیں ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.