بشریٰ مانیکا سے شادی کرتے ہی پاکپتن میں تحریک انصاف کا بڑا نقصان ہو گیا

Osdahi
تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے اپنی پیرنی بشریٰ مانیکا سے شادی کر لی جس کے بعد ان کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنا یا جا رہا ہےاور مخالفین عمران خان کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔ابباخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مانیکا اور وٹو فیملی کی بعض سیاسی شخصیات نے خاور فرید مانیکا کی سابقہ اہلیہ بشریٰ بی بی عرف پنکی سے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی شادی کے بعد کی صورتحال سے متعلق مشاورت اور سیاسی امور پر غو رکیا ہے، مانیکا کی ایک اہم سیاسی شخصیت کی طرف سے سیاسی رخ تبدیل کرنے کی بات بھی چلی ہے۔مقامی اخبار ”روز نامہ جنگ،،کی رپورٹ کے مطابق ان فیملیز کے تین بڑوں نے اپنی آراءکا اظہار کرتے ہوئے ن لیگ سے رابط استوار کرنے کے امکانات پر غور کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دیپالپور یا پاکپتن میں میاں شہباز شریف کے جلسوں کے موقع پر مانیکا فیملی کی سیاسی شخصیات اہم اعلانات کرسکتی ہیں، تاہم اس بارے میں مصدقہ ذرائع کی طرف سے ابھی کوئی ردعمل نہیں دیا جارہا ہے۔ بشریٰ بی بی کے داماد میاں حیات مانیکا او ران کی والدہ جو خود بھی ایم پی اے ہیں، ن لیگ کے پلیٹ فارم پر آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے بارے میں میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف سے پہلے ہی ملاقات کرچکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.