” ٹی وی دیکھ کر میں نے وزیراعظم عمران خان کیلئے یہ تحفہ بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے “ کینیڈا میں مقیم پاکستانی وزیراعظم کیلئے کیا قیمتی ترین تحفہ بھجوا رہاہے ؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ہیلی کاپٹر کے فی کلومیٹر 55 روپے لاگت کے بیان نے سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک میڈیا میں تہلکہ برپا کیے رکھا اوربے انتہا تنقید برداشت کرنی پڑی تاہم اب کینیڈین نژاد پاکستانی تاجر نے ٹی وی چینلز پر یہ تمام معاملہ دیکھ کر وزیراعظم پاکستان کو ہیلی کاپٹر تحفہ کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔
نجی ٹی وی بول نیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خالد ملک نامی شہری نے کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کو ہیلی کاپٹر تحفے میں دیں گے ، میرا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے ، یہ جو گزشتہ دو تین ہفتوں سے پاکستانی میڈیا میں جو تنقید چل رہی ہے اسے سن اوورسیز پاکستانیوں کو بہت افسوس ہوتاہے ،میں کینڈا میں تقریباً 17 سال سے ہوں اور یہاں میرا اپنا کاروبار ہے ۔ خالد ملک کا
کہناتھا کہ اگر مسئلہ ہیلی کاپٹر ، فیول اور اس کی مرمت کا ہے تو اسے ختم کرنے کیلئے ہمیں اپنے وزیراعظم کو یہ چیز تحفے میں دینے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ عمران خان کا آفس جیسے ہی ہم سے رابطہ کرے گا اور وزیراعظم کی سیکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے جو بھی ہیلی کاپٹر بہترین ہو گا وہ انہیں ایک مہینے کے اندر پاکستان بھجوا دیا جائے گا ۔