کون کہتا ہے اوورسیز پاکستانی ڈالر نہیں بھیج رہے۔۔۔؟ کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں نے عمران خان کے ڈیم فنڈ کے لیے ڈالروں کی برسات کا ریکارڈ قائم کر دیا

پانی ! پاکستان کا بنیادی مسئلہ، پہلے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پوری قوم کی توجہ اس گھمبیر مسئلے کی جانب مبذول کرائی اور پھر بعد میں عمران خان نے اقتدار سنبھالتے ہی اس مسئلے کو حل کرنے کی ٹھانی اور اقتدار سنبھالنے کے چند ہی

روز بعد اپنے دوسرے خطاب میں قوم سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے پاس پانی کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہوچکے ہیں اگر اسمسئلے کو حل نہ کیا گیا تو پاکستان پانی کی قلت جیسے ممالک کی فہرست میں شامل ہو سکتا ہے۔ عمران خان نے اپنے خطاب میں قوم ، اوورسیز پاکستانیوں سے سے ڈیم کے لیے فنڈ کی اپیل کر دی، عمران خان کے اپیل کرتے ہی امریکہ، لندن، کینیڈا، یورپی ممالک، عرب امارات اور دیگر ملکوں میں مقیم پاکستانیوں نے اپنے وزیر اعظم کی اپیل پر لبیک کیا اور چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے قائم کردہ ڈیم فنڈ میں ڈالروں، پاؤنڈز، ریالوں کی بارش کر دی۔ جسکی جتنی ہمت تھی اس نے اتنا اس کام میں حصہ ڈالا ۔ حال ہی میں ٹورنٹو میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ایک کانفرنس منعقد کی گئی جس میں ٹورنٹو میں مقیم پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کے ارکان نے چیف جسٹس آف پاکستان اور عمران خان کے قائم کردہ ڈیم فنڈز میں ڈالروں کی بارش کر دی، کسی کی جانب سے 1لاکھ ڈالر تو کسی کی جانب ے 50 ہزار ڈالر ۔ جکی جتنی حیثیت تھی اس نے اتنا ہی ڈیم فنڈ کو ڈالروں

سے بھرا، تقریب کی ویڈیو دیکھ کر آپ بھی بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں کے اس جذبے کو داد دیں گے ۔( ویڈیو خبر کے آخر میں ملاحظہ کریں ) واضح رہے کہ اس تقریب سے کے منعقد ہونے سے قبل پاک فوج، پاکستانی اداروں ، کاروباری اداروں، مختلف کمیونٹیز ، پاکستانیوں اور اورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ابھی تک ڈیم فنڈ میں 6 ارب 45 کروڑ54 لاکھ 75 ہزار 98 روپے جمع ہوچکے تھے ۔یاد رہے کہ واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے ملک کے زرمبادلہ ذخائر کی صورتحال کو بہتر کرنے اور نئے ڈیموں کی تعمیر کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ڈالرز میں عطیات بھیجنے کی اپیل کی گئی ‘جس کے بعد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ڈیموں کے لیے چندہ بھیجنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک سے ڈیم کے لیے فنڈ جمع کرنے کی ذمہ داری سینیٹر فیصل جاوید کو سونپ دی ہے، جنہیں پاکستانی نڑاد امریکی شہری نے ایک ارب ڈالرعطیہ کی یقین دہانی کرائی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ڈیم کی

تعمیر کیلئے فنڈ جمع کرنے کیلئے دیگر پارٹی رہنماؤں کو بھی اہم ٹاسک تفویض کر دیئے ہیں جبکہ سینیٹر فیصل جاوید بیرون ملک جا کر ڈیم کےلئے فنڈ ریزنگ کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے وزیراعظم عمران خان کو بتایا کہ امریکا میں مقیم ایک پاکستانی شہری وزیراعظم کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ایک ارب ڈالرعطیہ کرنا چاہتا ہے جس پر وزیراعظم عمران خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کے جذبے کو سراہا۔ بیرون ملک پاکستانی سفارت خانے بھی ڈیم فنڈ کے حوالے سے فعال ہو گئے ہیں‘ بنکاک اورکینیڈا سمیت کئی ملکوں میں پاکستانی سفارتخانوں نے پریس ریلیز جاری کیے ہیں جن میں ڈیم فنڈز کے اکاﺅنٹس کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.