لہسن اور پیاز کا استعمال ’کینسر‘ سے بچائے

لہسن اور پیازکا شمار ایسی سبزیوں کا ہوتا ہے جن کاہر گھر میں عام استعمال کیا جاتاہے لیکن بہت کم لوگ ہی یہ بات جانتے ہوں گے کہ ان سبزیوں کا استعمال انسانی صحت کے لیے کتنا فائدہ مند ہے۔

ماہرین غذائیت نے ایک طویل تحقیق کے بعد اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ لہسن اور پیاز کا استعمال انسان کو کینسرجیسی خطرناک بیماری سے محفوظ رکھتا ہے اور نا صرف لہسن اور پیاز بلکہ ہری پیاز اور اس قسم کی دیگر سبزیاں بھی کینسر کو روکنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔

ان سبزیوں میں فلیوینولز، آرگینوسلفر اور دیگر اہم حیاتی اجزاء پائے جاتے ہیں جو کینسر خلیات کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ چائنا میڈیکل یونیورسٹی کے ماہرین نے کہا ہے کہ اگر ان سبزیوں کی تعداد بڑھادی جائے تو لوگ آنتوں کے کینسر سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں

ماہرین صحت و غذائیت نے آنتوں اور معدے کے کینسر میں مبتلا 830 مریضوں اور دیگر صحت مند 830 رضاکاروں سے ان کے کھانے پینے کی عادات پر ایک طویل سوالنامہ پرُ کروایا تو معلوم ہوا کہ لہسن اور پیاز کھانے کی عادت بڑی حد تک معدے کے کینسر کو روکتی ہے۔

سروے سے یہ بات ثابت ہوئی کہ لہسن اور پیاز کا استعمال اس طرح کے سرطان کو 80 فیصد تک روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ ماہرین ایک عرصے سےیہ بات کہہ رہے کہ ایلیئم کی حامل سبزیاں کینسر کو روکتی ہیں اور اس مختصر مطالعے سے یہ بات سامنے آگئ ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.