میرے ہوتے ہوئے کیپٹن نوید سے شادی ۔۔۔۔ عتیق الرحمٰن نے نامور اداکارہ کی نیندیں اڑا دینے والا اعلان کر دیا
اداکارہ میرا کے خاوند عتیق الرحمٰن نےکہا ہے کہ اداکارہ میرا کو نکاح پے نکاح کرنے کی سزا دلانے کےلئے عدالت سے رجوع کروں گا۔نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو میں عتیق الرحمٰن نے کہا کہ میرا نے میری بیوی ہوتے ہوئے کیپٹن نوید سے شادی کررکھی ہے
انہوں نے مزید کہا کہ میرا کنواری نہیں میری بیوی ہے ،اس میں اچھی بیوی والی کوئی صلاحیت نہیں ۔عتیق الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ اداکارہ میرا کو انڈہ ابالنا تک نہیں آتا وہ مجھے کھانا کیا کھلاتی،اس میں حسن اخلاق ہے اور نہ ہی اس کی انگریزی اچھی ہے۔ان کا کہناتھاکہ شادی کے بعد دوسال اکھٹے رہے ہمیشہ جھگڑا رہتا تھا، میرا کہتی تھی کہ پہلی بیوی کو طلاق دو ۔عتیق الرحمٰن نے
یہ بھی کہا کہ اداکارہ میرا نے کیپٹن نوید سے شادی کررکھی ہے ،ان کا نکاح نامہ میرے پاس ہے ،اب میرا مقصد میرا کو نکاح پے نکاح کرنے کی سزا دلانا ہے ۔گزشتہ دنوں لاہور کی فیملی کورٹ نے 9 سال بعد عتیق الرحمٰن کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے میرا کو ان کی بیوی قرار دیا تھا ۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابقلاہور کی مقامی عدالت نے اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ادکارہ میرا کو عتیق الرحمن کی بیوی قرار دیا، ساتھ ہی نکاح بھی منسوخ کردیا گیا۔فیملی جج نے تکذیب نکاح کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے میرا کا عتیق الرحمن سے
نکاح درست قرار دیا۔عدالت نے میرا کے حق میں خلع کا فیصلہ بھی جاری کرتے ہوئے کہا کہ میرا کا نکاح نامہ خلع کی بنیاد پر منسوخ کیا جاتا ہے۔اداکارہ میرا نےنکاح نامے کو چیلنج کررکھا تھا جبکہ عتیق الرحمان کا اصرارتھا کہ میرا ان کی بیوی ہیں۔(ش،ز،خ)