کیپٹن (ر)صفدر غائب ، فون نمبر بند ، اسوقت کہاں ہیں ؟ بڑی خبر آگئی

شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آج احتساب عدالت میں سنایا جائے گا۔ ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے پیش نظر جوڈیشل کمپلیکس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ نواز شریف اور مریم نواز لندن میں ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکے جبکہ کیپٹن صفدر بھی عدالت سے غائب ہیں۔احتساب عدالت کے باہر موجود ایک صحافی نے وکیل امجد پرویز سے سوال کیا کہ کیپٹن صفدر غائب ہیں اور ان کا نمبر بھی بند ہے ، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ جی ہاں کیپٹن صفدر کا نمبر آف ہے، کیپٹن صاحب سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، ہم کل سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کیپٹن صفدر کی غیر حاضری پر کئی

سوالات کھڑے ہو گئے ۔ سیاسی مبصرین نے کہا کہ کیپٹن صفدر جان بوجھ کر گرفتاری اورسزا کے خوف سے عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔لیکن نجی ٹی وی چینل نے کیپٹن صفدر کا پتہ لگا لیا ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق کیپٹن صفدر اس وقت مانسہرہ میں موجود ہیں جہاں وہ اپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ 3 جولائی کو محفوظ کیا تھا جو آج 6 جولائی کو سنایا جائے گا۔ اس موقع پر موقع پرضلعی انتظامیہ نے رینجرز کو طلب کررکھا ہے، 500 رینجرز اہلکار اور 1400 پولیس اہلکار بھی تعینات ہیں۔احتساب عدالت جانے والے تمام راستے عام ٹریفک کے لیے بند کردیے

گئے ہیں اور اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ احتساب عدالت کے باہر سکیورٹی سخت ہے لیکن آج مسلم لیگ ن کے کارکنان بھی غائب ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آج عدالت کے باہر ماضی میں اس ریفرنس کی سماعت کے موقع پر دیکھی جانے والی گہما گہمی نہیں ہے اور سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد تو موجود ہے لیکن مسلم لیگ ن کے کارکن دکھائی نہیں دے رہے ۔احتساب عدالت میں شریف خاندان کے وکیل نے فیصلہ موخر کرنے کی درخواست بھی دی جج محمد بشیر نے نواز شریف کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ مزید ایک ہفتے تک نہ سنائے جانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت ایک گھنٹے کے لیے موخر کر دی تھی جس کا فیصلہ 11 بجے سنایا جائے گا۔ درخواست مسترد ہونے پر ایون فیلڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ سنانا شروع کیا جائے گا

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.