کیپٹن صفدر ملک سے فرار ۔۔۔۔؟ نیب نے دھماکہ خیز انکشاف کرتے ہوئےبڑا فیصلہ کر لیا

احتساب بیورو(نیب)نے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا نام ای ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔ نجی ٹی وی نے نیب ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مجرم قرار دیئے جانے کے بعد شریف خاندان کے نام ،

ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کیلئے خط لکھ دیا ہے ،خط میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز،نوازشریف،صفدرکے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں،نیب کا کہناہے کہ کیپٹن(ر)صفدرکسی بھی وقت ملک سے فرارہوسکتے ہیں، کیپٹن (ر) صفدر کانام جلد ای سی ایل میں ڈالاجائے۔ جبکہ دوسری جانب نگراں وزیراطلاعات سید علی ظفر کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کو برطانوی حکومت کے تعاون سے پاکستان واپس لایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراطلاعات ونشریات سید علی ظفر

نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سابق وزیراعظم نوازشریف کے مقدمے سے متعلق احتساب عدالت کے فیصلے پرعمل درآمد کرے گی۔نگراں وزیراطلاعات کے مطابق مقدمے میں قانونی طریقہ کار پرپیرسے عمل درآمد کیا جائے گا اور حکومت مجرمان کی جائیدار ضبط کرنے سے متعلق عدالتی حکم نامے پر بھی عمل درآمد کرے گی۔سید علی ظفر کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کو احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا حق حاصل ہے۔ نگراں وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف اور مریم نواز کو برطانوی حکومت کے تعاون سے پاکستان واپس لایا جائے گا۔

پانے والے شخص کے پیر کیوں پکڑنا پڑ جاتے ہیں ؟ پاکستان کی تاریخ کا بہادر ترین پھانسی کا قیدی کون تھا ؟ ریٹائرڈ جلاد لال مسیح کے انٹرویو سے چند اقتباسات ملاحظہ کیجیے

تاہم برطانیہ کے ساتھ پاکستان کا مجرموں کی حوالگی کا کوئی معاہدہ موجود نہیں ہے۔سید علی ظفر کا نیب سے متعلق کہنا تھا کہ نیب ایک آئینی ادارہ ہے اور ہم اس کے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتے جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی گرفتاری کے لیے نیب کارروائی کررہی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو 11 اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 8 اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ایک سال قید کی سائی تھی۔(س)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.