چئیرمین نادرا عثمان مبین عام آدمی کا روپ دھارکر نادرا سنٹر پہنچ گئے، وہاں پر ان کیساتھ کیا سلوک کیا گیا؟

چئیرمین نادرا عثمان مبین عام آدمی کا روپ دھارکر مختلف سینٹرز پہنچے تو عملےنے ان کیساتھ ناروا سلوک کردیا ، ناروا سلوک کرنے اور درست ڈیوٹی نہ دینے پر چیئرمین نے خاتون ملازمہ کو برطرف جبکہ دو افسران کو معطل کر دیا۔

دنیا نیوز کے مطابق عوامی شکایات کے انبار کے بعد چیئرمین نادرا عثمان مبین نے بھیس بدل لیا اور کچھ ماہ پہلے ہی کھولے جانے والے سائٹ نادرا میگا سینٹرز پر قطار میں کھڑے ہو کر کاؤنٹرز تک پہنچے جہاں دو کاونٹرز پر عملہ ہی نہیں تھا۔

چئیرمین نے شناختی کارڈ کیلئے درخواست دی تو وہ مسترد کر دی گئی۔ عثمان مبین نے عملہ کی عدم حاضری اور شہریوں سے ناروا سلوک پر دو افسران کو معطل کر دیا۔

چئیرمین نادرا لیاقات آباد نادرا سینٹر پہنچے تو دیکھا کہ خاتون افسر شاہین اختر نے لاڑکانہ سے آئے شہری کا شناختی کارڈ بنانے سے انکار کر دیا۔ چئیرمین نادرا نے خاتون افسر کو اس رویے پر نوکری سے برطرف کر دیا۔ عثمان مبین کا کہنا تھا کہ ملک کا کوئی بھی شہری ملک کے کسی بھی نادرا سینٹر سے
شناختی کارڈ بنوا سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.