چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ملزم شہباز شریف کو اسکی اصل اوقات پتہ چل گئی ، تازہ ترین خبر آپ کا دل خوش کردے گی

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) میں پیش ہونے سے انکار کردیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک ملزم جیل سے آکر مجھے طلب کررہا ہے ، کسی کے باپ کا نوکر نہیں میں صرف وزیراعظم عمران خان اور عدلیہ کو جواب دہ ہوں

یہ کہاں کا طریقہ ہے کہ جیل سے مجرم یا ملزم آکر مجھ سے سوال جواب کرے پی اے سی میں طلب کرنے کا طریقہ کارہے 15؍ دن کا نوٹس ہوتا ہے انہوں نے ایک دن کے نوٹس پر بلالیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کی مصروفیات کی وجہ سے مہمند ڈیم کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب ملتوی ہوئی تھی تاہم اب 13؍ جنوری کو اس منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 65؍ سال سے

اس لئے ہمار ے ہاں ڈیم نہیں بنے کہ کچھ لوگوں نے اپنے منفی ایجنڈے کی وجہ سے کام کو آگے نہیں بڑھنے دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں بطور وزیر یا واپڈا سمیت میرے ماتحت ادارے بھی کسی کو کنٹریکٹ نہیں دے سکتے، میں وزیراعظم کے ماتحت ہوں ، وہ میرے سیاسی اور پارٹی کے سربراہ بھی ہیں، اس کے علاو ہ قانونی معاملات کے حوالہ سے عدلیہ کو جوابدہ ہوں، باقی کسی کو جوابدہ نہیں ہوں، دو، چار افراد کی گفتگو، خبروں یا سوشل میڈیا کی وجہ سے بیک فٹ پر نہیں جائوں گا۔ میں نے کہہ دیا ہے کہ ایک دن کے مختصر نوٹس پر میری وزارت کی طرف سے جواب نہیں دیا جائے گا۔ (ش س م)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.