عرب ملک میں چلتی گاڑی پر ڈانس کرنے والی عورت کوسزا
بحرین میں ہائی وے پر سرِعام رقص کرنے والی خاتون کو جیل ہوگئی۔
خلیجی میڈیا رپورٹس کے مطابق بحرین کی مقامی عدالت نے 30 سالہ خاتون کو مقامی عدالت نے عوامی مقام پر غیر مہذب عمل کے جرم میں 2 ہفتے قید کی سزا سنائی ہے۔
سوشل میڈیا پر مذکورہ خاتون کی ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی ، جس میں وہ ہائی وے پر چلتی گاڑی میں ڈانس کررہی تھی۔ عوامی مقام پر سرِ عام ڈانس کرنے پر خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا اور دوران تفتیش مجرمہ نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔
عدالت نے فریقین کے دلائل اور تمام تر ثبوتوں کی بنیاد پر فیصلہ دیتے ہوئے خاتون کو 14 دن قید کی سزا سنائی۔
واضح رہے کہ خلیجی ریاستوں اور عرب ممالک میں سڑکوں پر ڈانس کرنا قابل سزا جرم ہے ، عوامی مقام پر رقص کرنے والے مرد و خواتین کو جرمانے کے ساتھ ساتھ قید کی سزا بھی دی جاتی ہے۔
فيديو
شاهد.. فتاة بملابس "فاضحة" ترقص وهي تطل من فتحة سيارة برفقة شاب على جسر ستره بـ البحرين . pic.twitter.com/6Tn43fwImN— فيديوهات وروابط الأحداث (@videohat_1) April 3, 2018