تبدیلی آ نہیں رہی ، تبدیلی آگئی ہے،چرسیوں اور شرابیوں کی موجیں لگ گئیں، ایسا حکم جاری کردیا گیا کہ اب ہر سڑک پر ’جہاز‘ لینڈ کرتے نظر آئیں گے

نئے پاکستان میں تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آگئی ہے۔ اے آئی جی اسلام آباد نے چرسیوں اور شرابیوں کو کھلی چھٹی دے دی۔ اب کسی سے شراب پکڑی جائے یا چرس، وہ جیل کی ہوا نہیں کھائے گا ، ہاں البتہ پولیس والوں کے ساتھ مل کر جوڑا بنالے تو اس کی اپنی مرضی ہے۔

عمران خان کی حکومت کے آغاز میں ایک چرسی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں اس نے کپتان سے افغانستان سے سستا مال منگوانے کی اپیل کی تھی ۔ اب لگتا ہے کہ تبدیلی سرکار نے اس چرسی کی پکار پر لبیک کہہ دیا ہے کیونکہ نئے پاکستان میں شراب پکڑی جائے یا چرس، اس پر نہ تو مقدمہ ہوگا اور نہ ہی کوئی سو موٹو نوٹس لیا جائے گا۔

نجی ٹی وی سماءکے مطابق اے آئی جی اسلام آباد کے دفتر سے پولیس اہلکاروں کو تحریری حکم جاری کردیا گیا ہے جس میں اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کوئی شخص ایک بوتل شراب کی لے کر جارہا ہو تو اسے ناکے پر نہ روکا جائے اور نہ ہی اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے ۔ حکمنامے میں چرس رکھنے والوں کے خلاف کارروائی سے بھی روک دیا گیا ہے ، یہ واضح نہیں کیا گیا کہ چرس کی کتنی مقدار وفاقی دارالحکومت میں ’ حلال‘ قرار دی گئی ہے۔

ایک وہ وقت بھی تھا جب سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اداکارہ عتیقہ اوڈھو سے شراب کی بوتل برآمد ہونے پر سوموٹو نوٹس لے لیا تھا جس کے نتیجے میں اداکارہ آج تک بھی عدالتوں کے چکر کاٹ رہی ہے ۔ لیکن اب زمانہ بدل چکا ہے کیونکہ تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی آگئی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.