”مجھے نوازشریف کی سب سے زیادہ یہ عادت پسند تھی کہ۔۔ “چوہدری نثار نے سخت لڑائی کے بعد ایسی بات کہہ دی کہ سن کر نوازشریف بھی شرما جائیں گے

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ میں نوازشریف کو اس لیے پسند کرتا ہوں کیونکہ وہ انتہائی سادہ اور عاجز عادمی ہیں ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرا م میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے چوہدری نثار کا کہناتھا کہ نوازشریف بہت سادہ طبیعت کے آدمی ہیں اور عاجز ہیں ان کی فیملی بھی بہت عاجز ہے ۔ نوازشریف تنقید کو کھلے دل سے سنا کرتے تھے اور سب کے ساتھ مشاورت کرتے تھے اور وہ مشاورت کے بعد اپنے خیالات میں بھی تبدیلی کر لیا کرتے تھے لیکن آج وہ مشاورت والا ماحول نہیں ہے اور میرا ان سے اختلاف بھی اسی وجہ پر ہے ۔

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ میں نے نوازشریف سے ایک میٹنگ میں کہا کہ میں ایک تبدیلی دیکھ رہاہوں کہ جب میں آپ سے میٹنگ یا پھر انفرادی طور پر بات کرتا تھا تو مجھے آپ کے چہرے پر فرعون نظر نہیں آتا تھا لیکن ان چار سالوں میں اگر میں کوئی تلخ بات کروں تو آپ کے چہرے پر فرعون آ جاتاہے ۔چوہدری نثار نے کہا کہ جب میں نے نوازشریف سے یہ بات کہی تو وہ آگے سے کہنے لگے کہ مجھے آپ کے جذبات کا احساس ہے اور میں آپ کا رول بھی جانتاہوں اور یہ بھی جانتاہوں کہ آپ نے میرے ساتھ بہت وفاداری نبھائی ہے آپ یہ باتیں نیک نیتی سے کرتے ہیں اس لیے اسے جاری رکھیں ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.