ایک عرصے سے غائب چودھری نثار منظر عام پر آ گئے، بڑا اعلان کر دیا
سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے آج شام 4 بجے اہم پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہدری نثار علی خان گزشتہ کئی روز سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں اور اس کی وجہ ان کی پی ٹی آئی میں ممکنہ شمولیت کی افواہیں ہیں ۔ چوہدری نثار کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا اور نہ ہی انہوں نے اپنا موقف عوام کے سامنے رکھا ہے جس کے باعث چہ میگوئیاں بڑھنے لگی ہیں۔
بڑھتی چہ میگوئیوں اور سوالات کا جواب دینے کیلئے چوہدری نثار نے بالآخر اہم قدم اٹھاتے ہوئے پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ وہ آج (ہفتہ کو) شام 4 بجے پریس کانفرنس کریں گے اور ملکی معاملات اور پارٹی امور پر میڈیا سے گفتگو کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اپنی پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے اٹھنے والے سوالات کے جواب بھی دیں گے جبکہ اپنا آئندہ کا لائحہ عمل بھی پیش کریں گے۔
خیال رہے کہ چوہدری نثار علی خان نے اسمبلیاں تحلیل ہونے اور مسلم لیگ ن کی ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق کمیٹی بننے سے پہلے ہی راولپنڈی کے تین حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔