نیوز لیکس میں کون لوگ تھے، چودھری نثار نے تہلکہ خیز بات کر دی
چودھری نثار نے کہا ہے کہ یہ غلط ہے کہ مریم نواز کا نام ڈیل کے تحت نیوزلیکس سے نکالا گیا، مریم نواز کا نام نیوز لیکس سے نکالنے کے لئے کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔ نیوز لیکس پر میٹنگ میں اسحاق ڈار، نواز شریف، جنرل رضوان، جنرل راحیل شریف اور میں موجود تھے۔
روزنامہ نوائے وقت کے مطابق انہوں نے کہاکہ جنرل رضوان کے پہلے چند الفاظ تھے کہ پراپیگنڈا تو بہت ہوتا ہے مگر مریم نواز کا نیوز لیکس سے کوئی تعلق نہیں، کسی پارٹی کا لیڈر بننے کے لئے کافی نہیں ہوتا کہ آپ کسی لیڈر کی بیٹی یا بیٹا ہوں۔ میرا موقف اب شاید اس
سے بھی زیادہ مضبوط ہے، اقدار اجازت نہیں دیتیں کہ میں اس پر زیادہ بات کروں۔ نوازشریف کے حالات اچھے ہوں گے تو اپنا موقف بہتر انداز میں لا سکوں گا۔