چوہدری نثار کیلئے سب سے بڑی خوشخبری، مخالف امیدوار کو الیکشن سے ہی باہر کردیا گیا کیونکہ۔۔۔
مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار جیپ کے نشان پر قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی حلقوں کی دو نشستوں سے آزاد انتخاب لڑ ہے ہیں جبکہ ان کے خلاف ن لیگ نے بھی اپنے میدواروں کو میدان میں اتار دیاہے لیکن قمرالسلام اس وقت نیب کی حراست میں ہیں جبکہ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے این اے 63 میں چوہدری نثار کے مخلاف امیدوار سرور خان بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے چوہدری نثار کے خلاف حلقہ این اے 63 میں امیدوار سرور خان کے خلاف بھی جعلی ڈگری کیس میں فیصلہ آ گیاہے ، جس میں عدالت نے سرور خان کی جانب سے لیا گیا حکم امتناعی خارج کر دیا ہے اور اینٹی کرپشن کو کارروائی کا حکم دے دیاہے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ن لیگ کے امیدوار قمراسلام صاف پانی کیس میں نیب کی حراست میں ہیں تاہم ان کی گرفتاری کے باعث ان کا 12 سالہ بیٹا ان کی انتخابی مہم چلارہاہے جبکہ دوسری جانب اب پی ٹی آئی کے امیدوار پر بھی مصیبت آن پڑی ہے ،چوہدری سرور کے مخالف امیدوار نے انکے خلاف جعلی ڈگری کا
کیس کیا ہوا تھا جس پر سرور خان نے عدالت سے حکم امتناعی لے رکھا تھا۔تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق عدالت نے حکم امتناعی ختم کرتے ہوئے محکمہ اینٹی کرپشن کو سرور خان کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔