”آج ملک میں ن لیگ کی حکومت ہوتی اگر۔۔۔“ سیاسی منظر نامے سے غائب چوہدری نثار نے منظر عام پر آکر تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں ن لیگ چھوڑ چکا ہوں اور میاں نواز شریف کو آج کے حالات سے بچانا چاہتا تھا، اگر میرا مشورہ مانا جاتا تو آج ملک میں ن لیگ کی حکومت ہوتی۔

نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے واہ کینٹ میں سابق کونسلر ملک سعید نواز کے گھر پر اپنے حلقہ احباب کے ساتھ ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے ملکی سیاسی صورتحال اور اپنے سیاسی کیریئر کے حوالے سے بات چیت کی۔انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کو مجھ سے سوال کرنا چاہئے تھا کہ عام

انتخابات میں ایک لاکھ سے زائد ووٹ لیکر جیتنے والے ضمنی الیکشن میں حکومت ہونے کے باوجود کیوں صرف 64 ہزار ووٹ حاصل کر سکے، میں صوبائی سیٹ پر 34 ہزار سے زائد کی برتری سے جیتا ہوں جب کہ قومی اسمبلی کے رزلٹ حیران کن تھے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.