نواز شریف کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا تو مطلب…. چودھری نثار نے قومی اسمبلی میں بڑا بیان دے دیا
سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ اگر وزارت داخلہ کی کمیٹی نے نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے معاملے پر نیب کی سفارشات کو نظر انداز کیا ہے تو فیصلہ کہیں اور سے ہوا ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ وقفہ سوالات کے دوران پیپلز پارٹی کے رہنما سید نوید قمر نے سوال اٹھایا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنے کا طریقہ کار کیا ہے، نواز شریف کا نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالا گیا؟۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ای سی سیل میں نام ڈالنے کا فیصلہ وزارت داخلہ کی کمیٹی کرتی ہے اور یہ کمیٹی نیب کی سفارشات پر عمل کرتی ہے ، اگر نیب کی سفارشات کو نظر انداز کیا گیا ہے تو فیصلہ کہیں اور ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا ماضی میں ای سی ایل میں نام ڈالنے کیلئے سفارش چلتی تھی میاں بیوی کاجھگڑا بھی ہوتا تونام ای سی ایل میں ڈال دیاجاتاتھا،موجودہ حکومت نے اس حوالے سے نئی ایس او پی بنائی ۔