چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت؟ انتظار کی گھڑیاں ختم ، چوہدری نثار اور عمران خان کی جانب سے دھماکے دار اعلان کر دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری نثار علی خان کے مقابلے میں اُمیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف چودھری نثار علی خان کے خلاف میدان میں آگئی ہے۔ پی ٹی آئی نے فیصلہ کیاہے کہ اگر چودھری نثار علی خان کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ ملا تو سابق وزیرا عظم کے مقابلے میں پاکستان تحریک انصاف تینوں سیٹوں پر ان کا مقابلہ کرے گی۔ سابق وزیرداخلہ نے 3 سیٹوں این اے 59 ، دو صوبائی پی پی 10 اور پی پی 13 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر رکھا ہے، این اے 59 سے کرنل اجمل صابر چودھری

نثار علی خان کے خلاف پی ٹی آئی کے اُمیدوار ہوں گے، پی پی 10 سے عاصم رضا ایڈووکیٹ اور پی پی 13 سے واثق قیوم چودھری نثار علی خان کے خلاف پی ٹی آئی کے اُمیدوار ہوں گے۔ تینوں رہنماؤں نے الیکشن سے قبل حلقوں میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ چودھری نثار علی خان مسلم لیگ ن چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہو جائیں گے اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔ مسلم لیگ ن کے سینئیررہنما چودھری نثار علی خان کا پارٹی پالیسی سے اختلاف تو کسی سے ڈھکا چھُپا نہیں ، ان کے بیانات اور پارٹی رہنماؤں کی جانب سے بیانات پر رد عمل خبروں کی زینت بنا رہتا ہے۔ حال ہی میں یہ خبر بھی سامنے آئی کہ 100 اراکین اسمبلی چودھری نثار علی خان کی قیادت میں فارورڈ بلاک بنانے کے لیے متحد ہو گئے ہیں۔ پارٹی ذرائع نے بھی فارورڈ بلاک بنانے کے لیے

100 اراکین اسمبلی کے متحد ہونے کی تصدیق کی، جبکہ اس سب کے پیش نظر مسلم لیگ ن نے اراکین اسمبلی کی نگرانی کرنے اور معاملات درست کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دئے تھے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی کوشش تھی کہ یہ معاملات درست ہو جائیں۔ ذرائع نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں شہباز شریف اپنے قریبی دوست چودھری

نثار علی خان اور پارٹی قائد نواز شریف کے درمیان ایک پُل بننے کی کوشش کریں گے تاکہ معاملات کو وقت پر ہی سُلجھا لیا جائے۔اس کے بعد یہ بھی خیال کیا جاتا رہا کہ عین ممکن ہے کہ چودھری نثار علی خان آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے ۔ چودھری نثار علی خان نے اپنی پریس کانفرنسز میں بارہا مسلم لیگ ن کی پالیسی اور بیانیے سے اختلاف تو کیا لیکن ساتھ ہی ساتھ انہوں نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کی بھی تردید کی ، ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی سے ٹکٹ نہیں مانگیں گے اور نہ ہی ٹکٹ کے لیے درخواست دیں گے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق چودھری نثار علی خان آئندہ الیکشن میں آزادانہ حیثیت میں ہی الیکشن لڑتے نظر آ رہے ہیں ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.