’’ ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ کچھ سرکاری افسر اور پٹواری حضرات آپ کے ۔۔۔۔۔۔‘‘ نجی ٹی وی چینل کے سوال پوچھنے پر چوہدری نثار نے کیا کِیا؟ حامد میر کے ویڈیو جاری کرتے ہی سوشل میڈیا ہل کر رہ گیا
سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار عام انتخابات میں تین نشستوں سے ہار چکے ہیں اور صرف ایک صوبائی نشست پر کامیاب ہو پائے ہیں تاہم سینئر صحافی نے ممکنہ طور پر الیکشن سے ایک روز قبل کی ان کی ویڈیو جاری کر دی ہے جس میں نجی ٹی وی جیونیوز کے صحافی کے سوال پوچھنے پر وہ آگ بگولہ ہو جاتے ہیں ۔
حامد میر نے ٹویٹر پر چوہدری نثار کی میڈیا سے گفتگو کی ویڈیو شیئر کی جس میں نجی ٹی وی جیونیوز کے صحافی نے سوال کیا کہ ” ہم نے دیکھا ہے کہ سرکاری ملازمین اور پٹواری بھی آپ کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں کیا آپ سمجھتے ہیں کہ یہ درست ہے ؟۔ چوہدری نثار جواب سن کر آگ بگولہ ہو گئے اور سیدھا جواب دینے کی بجائے رپورٹر پر برس پڑے ، کہنے لگے کہ ” یہ بالکل بے تکا سوال ہے ،
جیوکے نمائندے ہونے پر مجھے آپ سے یہی توقع تھی کہ اس قسم کا ہی سوال کریں گے ، خواہ میرے مخالفین نے اس قسم کا الزام نہیں لگایاہے لیکن آج نے آخری دن آ کر الزام لگا دیاہے ، آپ مجھے تفصیل دیں ، کسی کے پاس ثبوت موجود ہے کہ تو عدالتیں موجود ہیں بجائے اس کے کہ سیاسی بیانات دیں ۔
ہمارے ایک ساتھی @AzazSyed نے جناب چودھری نثار سے صرف اتنا پوچھا کہ آپکی انتخابی مہم میں کچھ پٹواری اتنے متحرک کیوں نظر آئے؟چودھری صاحب نے صاف اور سیدھا جواب دینے کی بجائے جو انداز اختیار کیا اسے کیا کہا جائے؟ pic.twitter.com/GmFo5qqdLQ
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) July 27, 2018