میاں صاحب اپنے دشمنوں میں اضافہ مت کریں، چوہدری نثار

مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف اپنے دشمنوں میں اضافہ مت کریں۔

اپنے حلقہ انتخاب چکری میں بلدیاتی نمائندوں سے ملاقات کے دوران چوہدری نثار علی خان نے نواز شریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دشمنوں میں اضافہ مت کریں، کسی ایک جنرل سے اختلاف ہے تو پوری فوج سے دشمنی مت کریں، عدلیہ کو بھی برا بھلا کہا گیا، آج اسی عدلیہ نے آپ کو ریلیف دیا ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ میں نظریاتی مسلم لیگی ہوں، میں نے اس جماعت کی ایک ایک اینٹ رکھی، مجھے بڑی بڑی پیشکشیں ہوئیں لیکن میں نے کبھی اپنے ضمیر اور خمیر کا سودا نہیں کیا۔

چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ملک انتہائی نازک حالات سے گزر رہا ہے، حکومت روزانہ کی بنیاد پر 3 ارب کا قرض لے کر ملک چلا رہی ہے، حکومت نے ضلع کونسل ختم کردی، ہم عدالت میں جائیں گے اس نظام کو بحال کریں گے۔ حکومت کا نیا بلدیاتی نظام انتہائی ناقص ہے، موجودہ حکومت کبھی بھی بلدیاتی الیکشن نہیں کرا سکتی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.