میں آپ سے ملنا چاہتا ہوں، چودھری نثار کےاس پیغام پر نواز شریف نے کیا جواب دیا

سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی مسلم لیگ ن کی قیادت سے صلح کی آخری کوشش بھی دم توڑ گئی۔

خبررساں ایجنسی آن لائن نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ گزشتہ روز (بدھ کو) چودھری نثار علی خان کی جانب سے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کے ذریعے یہ پیغام نواز شریف تک پہنچایا گیا تھا کہ وہ عیادت کے لئے پمز ہسپتال حاضر ہونا چاہتے

ہیں لیکن میاں نواز شریف نے یہ کہہ کر درخواست کو رد کردیا کہ آپ کی محبتوں اور نیک تمناﺅں کا بہت شکریہ۔ چودھری نثار کی طرف سے گزشتہ ایک ہفتے میں مسلم لیگ ن کی قیادت سے صلح جوئی کی کئی کوششیں کی گئی ہیں تاہم انہیں مثبت جواب نہیں مل رہا۔

خیال رہے کہ آج (جمعرات کو) اڈیالہ جیل میں نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر سے ملاقات کا دن ہے۔ لیگی رہنما خواجہ آصف، پرویزرشید،عرفان صدیقی،مریم اورنگزیب،مصدق ملک ،محمدزبیر،خرم دستگیر،سائرہ افضل تارڑ، چودھری تنویر،احسن اقبال، جاوید ہاشمی اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔ ن لیگ کے رہنما طارق فاطمی اپنی اہلیہ کے ہمراہ ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.