’’ نہ عہدہ اور نہ ہی کوئی وزارت ۔۔۔۔۔‘‘ چوہدری نثار دراصل کس چیز کا خواب دیکھ رہے ہیں؟ معروف صحافی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
یاد رہے کہ چوہدری نثار اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان کئی اختلافات موجود ہیں۔اور ان اختلافات کی خبریں میڈیا پر بھی آتی ہیں۔۔۔چوہدری نثار سے نواز
شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے ماتحت کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔لیکن دوسرے طرف نواز شریف اپی بیٹی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مریم نواز ن لیگ کے ہر جلسے میں اپنے والد کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہیں جب کہ اپنے والد کے ہمراہ نیب کے مقدمات میں پیشیاں بھی بھگت رہی ہیں۔معروف کالم نگار منصور آفاق کا اپنے ایک کالم ’ نواز شریف کا اعلانِ جنگ ‘ میں کہنا ہے کہ نواز شریف کے دورِ اقتدار کی داستان بڑی تکلیف دہ ہے ۔ سول سروس کی تباہی انہی کے ہاتھوں ہوئی ۔۔پولیس کو پیشہ ور قاتلوں کا روپ انہی نے دیا۔عابد باکسر کا انٹرویو میڈیا کے
پاس محفوظ ہے۔پٹواری کا دور ِ حکومت یہی لے کر آئے ہیں ۔کوئی ایک سال ہونے کو ہے ۔میرے ایک دو ست نعمان بن عزیز ہیں ان کی کچھ زمین اسلام آباد میں ہے۔ جو کسی اورکے قبضے میں ہے۔ میں نے اسے واگزار کرانا چاہا تو بری طرح ناکامی ہوئی۔پٹواری راستے میں دیوار بن گیا ۔میں نے سوچا کہ چلو پٹواری کا تبادلہ کراتے ہیں ۔میں نے شہباز شریف کے ایک اہم ترین سیکرٹری سے پٹواری کے تبادلے کےلئے کہا تو اس نے فوراً کانوں کو ہاتھ لگائے اور کہا کہ یہ تبادلہ اس وقت تک نہیں ہوسکتا جب تک وزیر اعلیٰ خود چوہدری نثار علی خان سے بات نہ کرلیں۔میں نے حیرت سے پوچھا اس معاملے کا چوہدری نثار سے کیا
تعلق ہے اور پٹواری بہت چھوٹا ملازم ہوتا ہے اس کےلئے وزیر اعلیٰ تک پہنچنا میرے لئے بہت عجیب و غریب ہے تو پتہ چلا کہ چوہدری نثار کی مرضی کےبغیر اس علاقےمیں کسی پٹواری کا تبادلہ بھی نہیں ہوتا ۔کل میں نے کسی سے پوچھا کہ چوہدری نثار تحریک انصاف میں شامل کیوں نہیں ہوئےتو پتہ چلا چوہدری نثار وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں ۔ان کے خیال میں سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کرنے والے آزاد امیدوار ہوں وہ خود ہوں گے ۔تمام آزاد امیدوار اُن کے ساتھ ہوں گے۔ان کے خیال میں اس وقت بھی نون لیگ میں پچاس فیصد ایم این اے ان کے ہم خیال ہیں ۔وزیر اعظم
کے ایک امیدوار موجودہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی ہیں ۔ جن پر بدعنوانی کے مختلف الزامات لگائے جاتے ہیں ۔یاد رہے کہ چوہدری نثار اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان کئی اختلافات موجود ہیں۔اور ان اختلافات کی خبریں میڈیا پر بھی آتی ہیں۔۔۔چوہدری نثار سے نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے ماتحت کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔لیکن دوسرے طرف نواز شریف اپی بیٹی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مریم نواز ن لیگ کے ہر جلسے میں اپنے والد کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہیں جب کہ اپنے والد کے ہمراہ نیب کے مقدمات میں پیشیاں بھی بھگت رہی ہیں۔